بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی و امریکی فورسز نے یمن سے دو امریکی خواتین کو بازیاب کرالیا

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء : سعودی عرب اور امریکا نے یمن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو امریکی خواتین کو بازیاب کرا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست یمن میں امریکا اور سعودی فورسز نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے دارالحکومت صنعاء سے دو خواتین کو بازیاب کرایا ہے۔

بازیاب کی گئی امریکی خواتین کو یمنی دارالحکومت میں قید رکھا گیا تھا۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ خواتین صنعا میں اپنی خاندان سے ملنے گئی تھیں، وہاں ان کے پاسپورٹ ضبط کرکے قید کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں خواتین جن کی عمریں 19 اور 20 برس ہیں کو رائل سعودی ائیر فورس نے یمن سے منتقل کیا اور طبی معائنے کے بعد باحفاظت امریکا پہنچا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں