تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عرب اتحادی فوج کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ

ریاض: عرب اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے دار الحکومت صنعا میں فضائی کارروائی کی گئی جبکہ حوثی باغیوں نے بھی سعودی عرب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج نے صنعا میں قائم حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے صوبے جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحہ کے مراکز اور ان کے عسکری کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔


حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


علاوہ ازیں صنعا میں کارروائی سے قبل طیاروں کی جانب سے شہری آبادی پر پمفلٹ گرائے گئےجن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لڑائی کے علاقوں سے دور رہیں تاکہ انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہ پہنچے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل سے متلعق ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح ملک کی اراضی میں جازان صوبے کی سمت میں داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ناکام بنا دیا، یہ میزائل یمن میں صعدہ صوبے میں موجود ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا تھا۔


سعودی عرب میں داغا گیا حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں تباہ


یاد رہے کہ چار روز قبل ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -