جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب، غیر ملکی ملازمین کے ویزوں کی مدت میں ایک سال کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کا ورک ویزا ایک سال تک محدود کردیا تاہم اس فیصلے سے سرکاری ملازمین اور گھریلو ملازمین کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے ویزے کی میعاد دو سال سے کم کر کے ایک سال کردی گئی ہے اور اب ملازمین کو ہر سال اپنے ویزے کی تجدید کرانا ہوگی۔

وزیر برائے محنت اورر سماجی بہبود نے کہا کہ ویزے کی میعاد میں کمی سے متعلق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین اورگھریلو ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا اور ان کے ویزوں کی معیاد دو سال ہی رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 11 کے تحت لیا گیا ہے جس کے لیے وزارت محنت و افرادی قوت مجاز ہے اور جس کا مقصد افرادی قوت کی کاکردگی میں اضافہ اور ماہر ملازمین کا حصول ہے۔

قبل ازیں وزارت محنت نے سعودی باپ کے غیر سعودی ماؤں اور سعودی ماؤں کے غیر سعودی بچوں کو بھی ان شعبوں میں ملازمت کی اجازت دے دی گئی تھی جہاں صرف سعودی شہریت کے حامل افراد کو ملازمت کی اجازت تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں