بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملازمین کو یہ سہولیات دینا ہوں گی، سعودی حکومت نے تاجروں کو خبر دار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں دکانیں اور تجارتی مراکز رات کے اوقات میں بھی کھلے رہیں گے، تاہم اس سلسلے میں ملازمین کو تمام سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت محنت نے کاروباری اداروں اور مقامی افراد کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ 24گھنٹے اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے، اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رات کو ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کے لیے لیبر کوڈ کے قواعد و ضوابط اور شرائط کے ساتھ دورانیہ کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

رات کے اقات میں کام کا دورانیہ گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔ عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ملازمین کے حقوق محفوظ ہوں اور وہاں صحتمند ماحول کا اہتمام کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے سعودی وزارت محنت نے دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کی صحت کی بیمہ پالیسی نیز کام کے اوقات اور تنخواہوں میں موازنے کا خیال رکھیں، رات اور دن کی شفٹ کے کارکنوں میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے اور انہیں مساوی حقوق حاصل ہوں۔

اس کے علاوہ جو ادارے24 گھنٹے کام کرنے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے ایسے ملازمین جن کو بیماری یا زائد عمر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے یا ایسی ملازم خواتین جو 24ہفتے کی حاملہ ہوں ان سے رات کے اوقات میں کام لینے میں احتیاط سے کام لیا جائے۔

سعودی حکومت کے اس اقدام کا تاجروں کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سے مقامی افرادی قوت کی حمایت ہے اور اس سے ضرورت مندوں کو ملازمت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں