بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

سعودی وزیر کی بڑے سرمایہ کار وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پاکستان پہنچ گئے۔

خالدبن عبدالعزیز اور وفد کی نور خان ایئر بیس آمد پر وفاقی وزرا مصدق ملک، عبدالعلیم خان، جام کمال نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی بھی پر موجود رہے۔

سعودی عرب کے وفد میں 130 کے قریب سرمایہ کار موجود ہیں۔

- Advertisement -

وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر، بزنس، ٹورازم، انڈسٹری، افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں کے عہدیداران اور کمپنیاں شامل ہیں جن کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شڈول ہیں۔ ملاقاتوں میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے مرزز مہمانوں کی آمد پر کہا کہ ان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، وفد کی آمد پاکستان سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، پاکستانی معیشت کیلیے اس دورے کے دوررس فوائد حاصل ہوں گے۔

قبل ازیں، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور ملاقاتیں کریں گے، 10 اور 11 اکتوبر کو ملاقاتیں تعلقات کو تقویت دینے کیلیے 2 اعلیٰ سطح دوروں کا تسلسل ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وفد پیٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا، ساتھ ہی فوڈ سکیورٹی، میٹ ایکسپورٹ، رائس ایکسپورٹ کیلیے بھی معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کے معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے دو ہزار ستائیس تک پانچ ارب ڈالر سے زائدکی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب کا نجی شعبہ تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔

خالدبن عبدالعزیز پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے جبکہ پاکستان کے نجی شعبے کی سینئر قیادت سے بات چیت کریں گے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تیس معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جس کا فریم ورک بھی تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں