سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے ملک بھر میں خشک کنوؤں کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی لنک جاری کردیا ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مراکش میں خشک کنوئیں میں بچے کی ہلاکت کے بعد سعودی وزارت ماحولیات نے شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نے شہریوں کو باور کرایا ہے کہ خشک کنوئیں خطرناک ہوسکتے ہیں۔
وزارت نے شہریوں سے کہا ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی خشک کنوئیں ہوں یا ایسے کنوئیں جہاں لوگوں یا جانوروں کے گرنے کے امکانات ہوں ان کے بارے میں مطلع کیا جائے۔
اس مقصد کے لیے وزارت ماحولیات نے اپنے پورٹل پر خصوصی لنک جاری کیا ہے جس کے اطلاع دی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ مراکش میں پانچ روز قبل 5سالہ بچہ ایک خشک کنوئیں میں گرگیا تھا۔
مزید پڑھیں: بازیابی سے قبل مراکشی بچے نے دم توڑ دیا، دنیا بھر میں لوگ رنجیدہ (ویڈیوز)
پانچ روز سے خشک کنوئیں میں پھنسے بچے کو نکالنے کی کوششیں آخری مراحل میں تھیں کہ وہ ریسکیو کیے جانے سے کچھ دیر قبل ہی دم توڑ گیا۔
اس واقعے نے دنیا بھر کو اداس کردیا ہے۔