پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سعودی عرب: شاہی فرمان کے ذریعے خوشخبری سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے 12 افراد کو شہریت دے کر بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق محکمہ احوال مدنیہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ شاہی فرمان کے ذریعے 12 افراد کو شہریت دی گئی۔

شہریت حاصل کرنے والوں میں تین بہن بھائی اور ایک فیملی شامل ہے جو دو بیواؤں اور سات بچوں پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

سلمان، شیما اور فراس کو شہریت دی گئی جو علی احمد محیمید القرعانی العقیدی کی اولاد ہیں۔ اس کے علاوہ عضیب بن جدیع بن محمد الناصر الولدہ کی فیملی کو بھی شاہی فرمان جاری کر کے سعودی شہریت دی گئی۔

چند روز قبل، 4 افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی جبکہ قانون شہریت کے مطابق اصلاح حال کے بعد ایک اور شخص کو شہریت دے دی گئی تھی۔

سرکاری گزٹ ام القری میں جمعے کو دو شاہی فرامین اور تین وزارتی فیصلے شائع ہوئے تھے جن کے ذریعے 4 افراد کو شہریت ملنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

شیما حمد خلیفہ البقعانی العقیدی اور مریم حمد خلیفہ البقعانی العقیدی کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا۔ پانچویں شخص کی شہریت کا فیصلہ اصلاح حال کے تحت متعلقہ قانون کے مطابق کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں