جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی، عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر سعودی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیا، اس سلسلے میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

کراچی کی بندر گاہ پر سعودی بھری جہاز عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو3ارب20کروڑمالیت کا تیل ادھارفراہم کرے گا۔

پاکستان کو ادھار پر ملنے والے تیل کے رقم کی ادائیگی آئندہ 3سال میں کرنا ہوگی، یاد رہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب بیس کروٓڑ ڈالر کا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل فراہمی جولائی سے شروع ہوگی

خیال رہے کہ یکم جون کو شہر مکہ میں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی تھی۔
سعودی عرب نے گزشتہ اکتوبر میں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب ڈالر کا تھا۔
سعودی سفارت خانہ کے مطابق پیکج سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی، پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں