ریاض: اسرائیل اور فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان جاری کشیدگی پر سعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی تسلط پر صورتحال کے خراب ہونے کا بارہا کہتا رہا ہے، فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے سے بھی خبردار کرتے رہے، مقدس مقدمات کے خلاف منظم اشتعال انگیزیوں سے بھی خبردار کیا۔
سعودی عرب نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، عالمی برادری ایک پرامن اور قابل اعتماد عمل کو بحال کرے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل کو ایسے حاصل کیا جائے جو خطے میں امن لا سکے۔