جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب: اربوں ریال کے بانڈز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے 11.358 ارب ریال کے بانڈز جاری کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرکاری قرضوں کے نگراں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت میں 11.358 ارب ریال کے بانڈز جاری کیے ہیں۔

مرکز نے بتایا کہ اگست 2021 کے لیے بانڈز کے ملکی ایڈیشن سے متعلق سرمایہ کاروں کی درخواستوں کی وصولی کا کام مکمل ہوگیا، سرکاری بانڈز کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سرکاری قرضوں کے نگراں قومی مرکز کا کہنا تھا کہ ہم نے سرکاری بانڈز کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا 2.508 ارب ریال پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے زمرے میں 4.485 ارب ریال کے بانڈز ہیں۔

تیسرے زمرے کے بانڈز 4.365 ارب ریال کے ہیں۔

خیال رہے کہ سرکاری بانڈز کا نیا ایڈیشن 2021 کی سالانہ قرضہ اسکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں