پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسزنے جدہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران 2 شہریوں کو منشیات اور نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا جائے گا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی منشیات کی سمگلنگ یا اس حوالے سے دستیاب معلومات کی اطلاع مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911، مملکت کے باقی علاقوں میں 999 اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کو 95 پر دے سکتے ہیں

- Advertisement -

سیکیورٹی حکام کے مطابق اس حوالے سے ملنے والی رپورٹس کے بارے میں تفتیش کی جاتی ہے اور تمام رپورٹس کو خفیہ طور پر پروسیس کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چھ غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

اجتماعی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، شناخت کے بعد مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کو بڑھانے کیلئے حکومتی اقدام

رپورٹس کے مطابق وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں