جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں خوفناک ڈکیتی، سننے والوں کے دل دہل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں غیرملکی ملزمان نے گھر میں گھس کر بوڑھے شہری پر تشدد کی اور بھاری مالیت کی نقدی لوٹ کر لے گئے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جازان ریجن کی الریث کمشنری کی تحصیل جبل اسود میں بوڑھے شہری کے مکان پر ڈکیتی میں دو لاکھ ریال لوٹ لیے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں نے گھر میں گھس کر ایک معمر سعودی شہری کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور تشدد کے بعد اس کا گلا دبا کر اسے بے ہوش کردیا تھا۔

- Advertisement -

ڈاکوؤں نے گھر کا سارا سامان الٹ پلٹ کردیا اور قیمتی سامان سمیت دو لاکھ ریال لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات اس ماہرانہ انداز سے کی گئی کہ اس دوران محلے کے کسی شخص کو بھی صورتحال کا اندازہ نہ ہوسکا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوڑھا شہری گھر میں تنہا تھا، غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں نے اس کا فائدہ اٹھا کر ڈاکہ ڈالا، پولیس واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

بعد ازاں جبل اسود کے باشندوں کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب افریقی ڈکیتی کرکے فرار ہوچکے تھے۔ مقامی باشندوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رپورٹ درج کرا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں