سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنادی گئی۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کی جانب سے 7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔
اس سے قبل بھی سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا دے دی گئی تھی۔
سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانیوں کو ساحلی صوبے دمام میں سزائے موت دی گئی۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی شہریوں کو سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ مملکت میں منشیات اسمگلنگ پر گذشتہ برس 117 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔
ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں
ایران کی جانب سے سعودیہ سے منشیات اسمگلبگ پر پھانسی دینے پر شدید احتجاج کیا گیا تھا، تہران میں سعودی سفیر کی طلب کیا گیا تھا۔ ایران نے اپنے ایرانی شہریوں کو پھانسی دینے کو عالمی قوانین کے برخلاف قرار دیا۔