ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سعودی عرب: جھگڑے میں ملوث 7 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پولیس نے باحہ شہر میں نقص امن پیدا کرنے والے سات سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں کسی پر تشدد کرنا یا اجتماعی جھگڑوں کے ذریعے شہر کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا ہے۔

جھگڑے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

باحہ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں آنے والے 7 افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

باحہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ساتوں شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں