اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا 94 واں یوم الوطنی، خاص بات کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی مناسبت سے ملک کے تمام ریجنز اور شہروں میں جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ قومی پرچموں اور سبز لائٹوں سے شاہراہوں اور اہم سرکاری عمارتوں اور تجارتی مراکز کو سجا دیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہراہوں اور اہم تفریحی مقامات کو بلدیہ تبوک کی جانب سے قومی پرچموں اور لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔

تبوک میونسپلٹی کے مطابق ریجن میں قومی دن کی مناسبت سے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس ضمن میں اب تک مختلف مقامات پر 8 ہزار سے زائد پرچم لگائے گئے ہیں، اہم عمارتوں پر سبز لائٹیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ 195 اسکرینز پر قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد کے پیغامات چلائے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

نجران ریجن میں قومی دن کی تقریبات کیلیے 106 پارکوں اور 12 تفریحی مقامات پر آنے والوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

طائف شہر کو بھی قومی پرچموں اور سبز لائٹوں سے سجایا گیا ہے جبکہ پارکوں میں تفریح کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

جازان کمشنری میں بھی قومی دن کی مناسبت سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شاہراہوں کو قومی پرچموں سے مزین کردیا گیا ہے جبکہ پارکوں میں جشن کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سعودی فرمانروا نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا

جازان کمشنری میں 23 ستمبر کو مختلف مقامات پر تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں فضائیہ کے شو، المرجان بیچ پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں