تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: غیرملکی ورکر کیلئے بڑی مشکل کھڑی، حکومت نے حل بتا دیا

ریاض: سعودی حکومت نے ایسے غیرملکی ملازم کو اپنی پریشانی دور کرنے کا حل بتا دیا جو تجارتی ادارہ بند ہونے کے باعث اپنا ٹرانسفر کرانا چاہتا تھا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی وقت وسماجی بہبود سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک غیرملکی ورکر نے استفسار کیا کہ وہ جس ادارے میں ملازمت کررہا تھا وہ فروخت کر دیا گیا ہے، اس صورت میں اس کی قانونی پوزیشن کیا ہوگی اور ٹرانسفر کا طریقہ کار کیا ہوگا؟۔

اس ضمن میں وزارت نے وضاحت پیش کی اور ادارہ فروخت کیے جانے کی صورت میں سہ نکاتی حل جاری کیا۔

سعودی وزارت افرادی وقت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ تجارتی ادارے کی ملکیت ’سابق سجل تجاری‘ پر ہوئی ہے تو ایسی صورت میں تین کام کرنا ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں ورکر مکتب العمل سے رجوع کرے، بعد ازاں ادارے کے پرانے مالک کی فائل ’زیر کارروائی‘ کے عنوان سے منتقل کی جائے اور پھر تجارتی ادارے کے نئے مالک کی فائل کھولی جائے۔

مذکورہ بالا تینوں اقدامات کرنے پر غیرملکی کارکنان کا ٹرانسفر خود کار نظام کے تحت ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -