تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: نیا اور بڑا منصوبہ سامنے آگیا

ریاض: سعودی عرب میں پولٹری کا کاروبار کرنے والی دوسری بڑی تنمیہ نامی فوڈ کمپنی نے حلال مصنوعات کو نئی مارکیٹوں تک توسیع دینے کا نیا منصوبہ ظاہر کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تنمیہ فوڈ کمپنی کے ترجمان احمد اوسیلان کا کہنا ہے کہ ہم حلال مصنوعات کو نئی مارکیٹوں تک توسیع دیں گے، اس حوالے سے منصوبہ تیار کرلیا ہے، اس مشن کی تکیمل کے لیے کمپنی نے 402 ملین ریال اکھٹے بھی کرلیے ہیں، علاقائی سمیت عالمی سطح پر کام کریں گے۔

Buy TANMIAH FRESH CHICKEN BAG 1000G | Online Shopping | Homiez.me

انہوں نے کہا کہ حلال مصنوعات کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں 1.8 بلین مسلمانوں کو ہدف بنایا ہے۔ سعودی پولٹری مارکیٹ میں تنمیہ فوڈ کمپنی کا 18 فیصد حصہ ہے۔

کمپنی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے کچھ ممالک میں حلال مصنوعات کی طلب پورا کرتی ہے۔

Food – Al-Dabbagh – Giving, Earning, Sustaining

تنمیہ کا کہنا ہے کہ وہ اب امریکا، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا تک وسعت کا ارادہ رکھتی ہے، حلال فوڈ بہت سی کمپنیوں کے لیے توجہ کا باعث بن رہا ہے اسی لیے ہمیں 2025 تک اس توسیع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی گزشتہ پانچ سالوں میں پہلے ہی پیداوار کو چھے گنا تک بڑھا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -