منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: سڑکوں کے نظام سے متعلق نیا سسٹم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی روڈ نیٹ ورک سے متعلق نیا نظام اپنا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سڑکوں کا نظام مزید منظم کرنے اور اس کی استعداد کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام اپنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نظام سڑکوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے، تجزیہ کرنے، ضروری دیکھ بھال اور مرمت کا نظام ری شیڈول کرنے کے لیے اپنی معاونت فراہم کرے گا، اس کے کام کا طریقہ کار متعدد عناصر پر منحصر ہے۔

- Advertisement -

نئے سسٹم میں سڑکوں سے متعلق تعمیراتی اور عملی کارکردگی کا جائزہ شامل ہے۔ یہ بحالی کی ترجیحات کی بھی وضاحت کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے دیگر معاملات میں بھی سہولتیں مل رہی ہیں۔

نیا نظام سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کے وسائل پر چل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں