تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک میں پھنسے غیرملکیوں کیلئے امید کی کرن

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی توسیع کی یقین دہانی کرا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں محکمہ پاسپورٹ امگریشن(جوازات) نے تارکین وطن کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ جن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی ان کی جلد کردی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک شہری نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا تھا کہ اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جولائی کو ہونے والی توسیع کے بعد تاحال کوئی توسیع نہیں ہوئی جبکہ میرے دوسرے دوستوں کے اقامے کی مدت میں نومبر تک توسیع ہو گئی ہے کیا کروں؟۔

مذکورہ بالا سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک میں گئے ہوئے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے احکامات صادر ہونے کے بعد ہی ان پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع مرحلہ وار کی جارہی ہے، ہر شخص کی باری آنے پر اس کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک توسیع کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ خصوصی رعایت کے تحت ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع مرحلہ وار طریقے سے کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -