بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے پاکستانی حج ٹور آپریٹرز کا مطالبہ مان لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی نجی حج ٹور آپریٹرز کا مطالبہ مان لیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر سعودی عرب 2 ہزار کے بجائے 500 حجاج کے گروپ پر رضامند ہو گیا۔

پاکستان کے 905 ٹور آپریٹرز کے اب 180 گروپ بنیں گے۔ سعودی عرب نے خط کے ذریعےحکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا۔

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج سے 15 بینکوں میں آغاز ہو گیا ہے۔ خواتین محرم کے بغیر حج کی سعادت حاصل کرسکیں گی۔

وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 12دسمبر تک وصول کی جائیں گی جبکہ ایک لاکھ 97ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزارت کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں ڈالرز میں ادائیگی سے بہت ہی باکفایت حج پیکج میسر ہے، سمندر پار پاکستانی عبادت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط بنائیں۔

وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق پہلی مرتبہ شارٹ حج پیکیج کا اجرا کیا گیا ہے، 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں