اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے شہریوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ادارہ صحت نے سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 24 ممالک کے غیر ضروری سفر سے خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ادارہ صحت عامہ ’وقایہ‘ کی جانب سے سفری ایڈوائزی جاری کی گئی ہے ، جس میں اپنے شہریوں کو پچیس ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

وقایہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یلو کیٹیگری میں پاکستان، انڈیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو،ایتھوپیا، نائجیریا، فلپائن، گھانا، گوئٹے مالا، چاڈ اور کینیا شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان ممالک میں متعددی امراض اور طبی سہولیات کے پیشِ نظر ہدیات جاری کی گئیں ہیں، یلو کیٹیگری کے ملکوں میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، ان میں پولیو، ہیضہ، ڈینگی فیور، خسرہ، یلو فیور، منکی پاکس،تپیدق اورکوووڈ نائینٹین شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں