جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: دو سال کی پابندی کے بعد بالآخر اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وبا کے پیش نظر دو سال تک پابندیوں کا سامنا کرنے والے طلبا اب تعلیمی اداروں میں آکر امتحانات دیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اسکولوں میں کورونا وبا کی وجہ سے دو سال تک آن لائن امتحانات کے بعد اب طالب علم کی حاضری کے ساتھ امتحانات کی تیاری کی گئی ہے۔

آج سے طلبا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے امتحان دینے کے لیے تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے، متعلقہ انتظامیہ نے اس ضمن میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

- Advertisement -

Saudi students flock to US universities | Saudi – Gulf News

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو امتحانات کے کام کو نافذ کرانے اور انہیں مکمل کرانے کے علاوہ 20 ربیع الثانی تک امتحانی نتائج کا انتظام بھی کریں گی۔

البتہ وزارت تعلیم نے پرائمری اسکول کے طلبہ اور طالبات کے لیے پہلے سمسٹر کے اختتام پر آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مڈل اور ہائی اسکول کے طالب علم حاضر ہوکر امتحان دیں گے۔

خیال رہے کہ امتحانات میں حصہ لینے والے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی وہ آن لائن امتحان دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں