تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب کا ترکیہ کے بینک میں 5 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے کا معاہدہ

ریاض : سعودی عرب نے زلزلہ زدہ ترکیہ کی مدد کے لیے مرکزی بینک ترکیہ میں 5ارب ڈالر ڈپازٹ کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی ) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں5ارب ڈالر جمع کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فیصلے کے ساتھ ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں میں قریبی تعاون اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ یہ اہم فیصلہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور ڈرونز کے حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے بارے میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے خاص طور پر حالیہ دنوں میں ترکیہ کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے زیادہ عزم ظاہر کیا ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے معمول پر آئے ہیں، اس لیے دفاعی صنعتوں سمیت کئی شعبوں میں ہمارا تعاون بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر کے قریب تھے اور یہ کم از کم 20 سالوں میں کم ترین سطح تھی، ماہ فروری کے اوائل میں ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے ایک بڑے زلزلے کے بعد سے ترکیہ تقریباً 8.5 ارب گنوا چکا ہے۔ زلزلے میں45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔

Comments

- Advertisement -