تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب : فضائی سفر کیلئے آن لائن پرمٹ کیسے ملے گاَ؟

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عراق جانے کے لیے آن لائن سفر پرمٹ کے اجراء کی سہولت دی ہے، ابشر کے ذریعے عراق سفر کا پرمٹ آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک عراق جانے کے لیے سفر پرمٹ کے اجراء کی باقاعدہ کاغذی کارروائی ضروری تھی۔

ترجمان کے مطابق آئندہ یہ کام آن لائن ہوگا جو لوگ عراق جانا چاہتے ہوں وہ ابشر کے ذریعے سفری پرمٹ آن لائن جاری کراسکیں گے، یہ پرمٹ ان ہی لوگوں کو ملے جو مقررہ شرائط و ضوابط پوری کر رہے ہوں۔

محکمہ پاسپورٹ نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امیدوار ابشر کے اپنے اکاؤنٹ پر جاکر خدماتی آپشن کا انتخاب کریں پھر جوازات کا انتخاب کیا جائے۔ اس کے بعد نئی درخواستین پیش کرنے والی سہولت کی نشاندہی کی جائے۔ اس کے بعد درخواست کی نوعیت متعین کی جائے۔

ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ درخواست میں بتایا جائے کہ وہ مستثنیٰ ملکوں کا سفری اجازت نامہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ذیلی عنوان ہوگا جس کے تحت عراق کے لیے سفر پرمٹ کی نشاندہی کی پھر امیدوار اپنی رہائش کے قریب واقع کیمٹی کا نتخاب کرے اس کے بعد درخواست مختصر ترین الفاط میں تحریر کرے۔

بیان کےمطابق قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، سفر میں جانے والے اہل خانہ کے کارڈ کی فوٹوکاپی منسلک کی جائے۔
ویب سائٹ پر موجود اجازت نامہ کا فارم بھی منسلک کریں۔ منسلک کاغذات کے خانے میں علاقے کے عمدہ (کونسلر) سے رہائش کا مصدقہ کاغذ بھی منسلک کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -