تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی انجینیئر کا بڑا کارنامہ، دیکھنے والے حیران رہ گئے

ریاض : سعودی عرب میں ایک انجینیئر نے عمارت کا منفرد ڈیزائن بنا کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، ان کا مقصد عمارتوں کو سعودی ثقافت کی آئینہ دار بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی انجینیئر حسام محجوب نے سعودی پوشاک سے نئی عمارت کا ڈیزائن تیار کیا ہے، انہوں نے الشماغ کی طرز پرعمارت ڈیزائن کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

سعودی عرب کے بیشتر شہری سر پر جو رومال رکھتے ہیں اسے الشماغ کہا جاتا ہے۔

سعودی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی انجینیئر حسام محجوب نے بتایا کہ میں نے بیرون ملک تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن عزیز واپسی پر اپنی ثقافت کی طرز تعمیراتی ڈیزائن بدلنے کا پروگرام بنایا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ سعودی عرب کی عمارتیں سعودی ثقافت کی آئینہ دار ہوں۔

حسام محجوب نے بتایا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے دوران اکثر غیرملکی سعودی شماغ کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے، وہ پوچھتے تھے کہ الشماغ کیا ہے اور سعودی شہری اسے کیوں استعمال کرتے ہیں؟ اسی پس منظر نے مجھے شماغ کی شکل جیسی عمارت ڈیزائن کرنے پر آمادہ کیا۔

Comments

- Advertisement -