ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے نجی ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے نجی اداروں کے ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نجی ملازمین کی حاضری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے نجی اداروں کے صدر دفاتر میں ملازمین کو بھی دفاتر آنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سماجی بہبود اور افرادی قوت کی جانب سے نجی اداروں کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملازمین کی معمول (لاک ڈاؤن سے پہلے والی تعداد سے) سے کم رکھی جائے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ دفاتر کا ماحول کورونا وائرس سے پاک بنانے اور رکھنے کے لیے مقرر ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے پر اتوار سے سے عمل در آمد کیا جائے گا تاہم ہدایات و ضوابط کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 26 مئی کو پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا تھا.21 جون تک آمدورفت پر پابندی مکمل طور پر ختم کردی جائے گی.سعودی حکام کرفیو میں نرمی کے فیصلے سے مکہ مکرمہ کو مستثنیٰ کیے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں