بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

قوت سماعت و گویائی سے محروم جوڑے کا حیرت انگیز کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

قوت سماعت اور گویائی سے محروم ایک جوڑنے نے اپنی معذوری کو مجبوری بنانے کے بجائے طاقت بناتے ہوئے قابل فخر حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا۔

یہ باہمت جوڑا سعودی عرب کا شہری ہے۔ حسین اور ان کی اہلیہ ارینا جو پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے لیکن اس جوڑنے نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کرتے ہوئے مملکت میں ایسا ریسٹورینٹ کھولا ہے جس میں تمام کارکن ہی قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہیں۔

سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق قطیف کے علاقے میں بنائے جانے والے دنیا کے اس منفرد ریسٹورینٹ میں اشاروں کی زبان سے ہی تمام امور انجام دیے جاتے ہیں جب کہ میزوں پر بھی اشاروں کی زبان سکھانے کے لیے کتابچے رکھے گئے ہیں۔

- Advertisement -

حسین اور ان کی اہلیہ ارینا نے ایک خاص ریسٹورینٹ بنانے کا خواب دیکھا اور اس کی تعبیر پانے کے لیے امریکا سے بزنس منیجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر وطن واپس آکر اس کو عملی جامہ پہنایا۔

اس ریسٹورینٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ گاہکوں کی کی سہولت کے لیے بار کوڈ فراہم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے من پسند کھانے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کاونٹر پر صارفین کی سہولت کے لیے اسمارٹ اسکرین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور وہ اس کے ذریعے بھی اپنی پسند کے کھانے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

ایک وزیٹر کا کہنا تھا’ یہاں آکر عجیب طرح کا احساس ہوتا ہے جو عام ریستوران میں نہیں ہوتا، یہاں خاموشی ہوتی ہے کسی قسم کا شوروغل نہیں ہوتا‘۔

ریسٹورینٹ کے مالک حسین نے مقامی چینل سے اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہوٹل کو کھولنے میں ان کے والدین کا بہت بڑا کردار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں