بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب : باپ کو قتل کرنے والا امریکی بیٹا انجام کو پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عدالت کے حکم پر اپنے باپ کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو سزائے موت دے دی گئی، مجرم کا تعلق امریکا سے ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران مجرم نے اعتراف جرم کرلیا تھا، امریکی بیٹے نے اپنے مصری والد کے چہرے پر متعدد مرتبہ مکے مارے اور گلا گھونٹ کر موت کے منہ دھکیل دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے والد کو قتل کرنے والے امریکی شخص کی سزائے موت پر عمل درآمد کروادیا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی مجرم بیشوئی شریف ناجی نصیف نے اپنے مصری والد کو متعدد بار چہرے پر مکے مارے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہاتھوں سے کا گلا گھونٹ کر والد کو ابدی نیند سلا دیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتل نے اپنے باپ کی لاش کو ثبوت مٹانے کیلئے مسخ کر ڈالا۔ اس نے پھر ایک دوسرے شخص کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی مجرم بھنگ اور نشہ آور گولیوں کے استعمال میں بھی ملوث ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے مجرم کو گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کے نتیجے میں اس پر اپنے جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں