تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے مقابلہ حسن کا اعلان کردیا تاہم اس میں خواتین کے بجائے 30 ہزار سے زائد اونٹ حصہ لیں گے جن کی رجسٹریشن کرلی گئی۔

camel-post-1

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ہیریٹیج فیسٹیول اینڈ کیمل بیوٹی کنٹیسٹ کا اعلان کردیا گیا جو کہ 19 مارچ سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں 30 ہزار سے زائد اونٹ حصہ لیں گے، یہ ایونٹ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوگا جسے کنگ عبدالعزیز کے تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے،فاتح اونٹوں کو انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں ریال کا انعام دیا جاتا ہے۔

   camel-post-4

سعودی حکام کے مطابق اس ایونٹ میں سعودی عرب کے مقامی اور غیر ملکی باشندوں سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ،نمائش میں اونٹ لانے والے افرا دکی رجسٹریشن 14 جنوری کو مکمل ہوچکی ہے جو کہ ای رجسٹریشن کے ذریعے کی گئی۔

camel-post-2

قواعد کے مطابق بغیر رجسٹریشن کے کوئی اونٹ اس مقابلہ حسن میں شرکت نہیں کرسکے گا، سعودی عرب سے باہر کا شخص بھی اس مقابلے میں اپنا اونٹ شامل کرسکے گا، سعودی وزارت ماحولیات، واٹر اینڈ ایگری کلچر پر مبنی وٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیم ہر اونٹ کی صحت سے متعلق کلیئرنس جاری کرکے اس کے اندر ایک مائیکرو چپ نصب کردے گی جس سے اونٹ کی شناخت ہوگی۔

camel-post-5

مقابلہ حسن میں اونٹ لانے و الے 80فیصد افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہوتا ہے جب کہ یواے ای، قطر اور کویت سے 20 فیصد اونٹ لائے جاتے ہیں۔

camel-post-3

Comments

- Advertisement -