تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غیر ملکی زائرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت

ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ نے اتوار کے روز غیر ملکی یا بیرون ممالک کے زائرین کو مملکت آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے جانےو الے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

زائرین  ایس او پیزکے  تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں: عمرے پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان

اطلاعات ہیں کہ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔ وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں 60 ہزار عازمین نے فریضہ مقدسہ ادا کیا، اس دوران کرونا کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -