تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب کا ریلوے سے متعلق بڑے منصوبے کا اعلان

سعودی عرب کا مملکت کے تمام علاقوں کو ریلوے لائنوں سے منسلک کرنے کا منصوبہ ہے جس سے 2030 تک ریلوے ٹریک 13 ہزار کلو میٹر تک پہنچ جائے گا۔

سعودی وزیر مواصلات اور لاجسٹک خدمات صالح الجاسر نے مملکت کے تمام علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے، سیاحت اور لاجسٹک خدمات پر اس کے اثرات جاننے کے لیے ایک نیا پروپوزل تیار کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ مملکت کے تمام علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا منصوبہ حکومت کے اہم ٹرانسپورٹ پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ اس کے ذریعے مملکت کے مشرقی علاقوں کو مغربی علاقوں سے جوڑا جائے گا۔ اس طرح ملک میں ریلوے لائن جو اس وقت 5500 کلومیٹر پر محیط ہے وہ 2030 تک وسعت اختیار کرتی ہوئی 13 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے لائن کے ذریعے مملکت کے تمام علاقوں کو جوڑنے کا پروگرام عالمی تجربات کے تناظر میں بنایا جائے گا۔

صالح الجاسر نے مزید کہا کہ ریلوے حکمت عملی کا مقصد خلیج ٹرین منصوبے کی تکمیل اور سعودی دارالحکومت ریاض کو جدید ریلوے کے ذریعے جی سی سی ممالک کے دارالحکومتوں سے جوڑنا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -