تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر دو ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے امسال سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق سرکاری ملازمین کی تعطیلات جمعرات 23 جولائی 2 ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی، سرکاری ملازمین اتوار 9 اگست 19 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کی عید الاضحیٰ پر تعطیلات چار دن کی ہوں گی، نجی ملازمین کی چھٹیوں کی شروعات بدھ 29 جولائی 8 ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگی، نجی اداروں کے ملازمین پیر 3 اگست 13 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب میں ذوالحج کاچاندنظرنہیں آیا، عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی

واضح رہے کہ قانون محنت کی دفعہ 25 کے مطابق اگر تہوار یا قومی دن کی چھٹی ہفت روزہ چھٹی میں مل رہی ہو تو ایسی صورت میں ملازم کو چھٹی سے قبل یا اس کے بعد تلافی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے، یکم ذی الحجہ 22 جولائی بروز بدھ کو ہوگی، مناسک حج کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا، وقوف عرفہ 30 جولائی اور عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -