ریاض : سعودی حکام نے ملازمین کی یوم وطنی اور یوم تاسیس کی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے قانون محنت کے لائحہ عمل میں ترمیم کی ہے جس کے بعد ملازمین کو یوم وطنی اور یوم تاسیس کی چھٹی دی جائے گی۔
سعودی وزیر افراد قوت و سماجی بہبود کی جانب سے ترمیم کے بعد ملازمین کو ایک چھٹی پر معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
ترمیم میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ یوم تاسیس پر ایک روز کی چھٹی ہے جو 22 فروری کو ہوا کرے گی۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد 18 فروری سے شروع ہوگیا۔