اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں عارضی ورک ویزوں سے متعلق خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کام کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ مملکت میں عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔

اس سے قبل، عارضی ورک ویزا کسی فرد کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دیتا تھا لیکن ضوابط میں تازہ تبدیلی سے سیزن ویزا رکھنے والوں کو اپنے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع مل جائے گی۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے جن کی سعودی کابینہ نے منظوری دی تھی۔  سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، اس کا مقصد نجی شعبے کے لیے آسانی کرنا اور ویزا پالیسیوں اور لیبر مارکیٹ کے مطالبات کے درمیان سہولیات فراہم کرنا ہے۔

عارضی ورک ویزا کی مدت اب 15 شعبان سے شروع ہو کر محرم کے اختتام تک ہو گی۔

اس اقدام کا مقصد کمپنیوں کو عمرہ سیزن کے دوران کام کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آسانی سے خدمات کے لیے عارضی کارکنوں کی خدمات حاصل کر سکیں۔

رپورٹس کے مطابق سیزنل ویزوں اور کارکنوں کے حوالے سے زمینی حقیقت کو جاننے کے لیے مختلف ورزارتوں پر مشتمل نگران ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو حج وعمرہ سیزن میں ان اداروں کا جائزہ لیں گی جنہیں عارضی ویزے جاری کیے گئے ہوں گے۔

بیرون مملکت سعودی عرب کے سفارتخانوں کی جانب سے ویزوں پر عربی اور انگلش میں ’حج کے لیے کارآمد نہیں‘ تحریر کیا جائے گا، عارضی ویزوں کے حامل افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت حج وعمرہ اس طرح کے سیزنل ویزے جنہیں استعمال نہیں کیا گیا ہو گا انہیں یکم ذوالحجہ کو کینسل کردیا جائے گا۔ سیزنل حج وعمرہ کو کسی بھی طرح عارضی یا مستقل ورک ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں