تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی عرب: خوراک میں خودکفالت کیلیے اہم منصوبوں کا اعلان

سعودی عرب میں وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے خوراک میں خودکفالت کیلیے مویشیوں کی افزائش اور زرعی پیداوار سے متعلق 4 بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت ماحوالیات اور پانی وزراعت نے سعودی عرب وژن 2030 کے تحت خوراک میں خودکفیل ہونے کے لیے مکہ مکرمہ، القصیم اور جازان میں مویشیوں کی افزائش اور زرعی پیداوار کے 4 بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

ان منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے بتایا کہ زرعی منٖصوبوں کے حوالے سے القصیم کے البکیریہ علاقے میں 47 کروڑ 76 لاکھ 98 ہزار 5 مربع میٹرمیں گرین ہاؤس پروجیکٹ قائم ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی افزائش کا پراجیکٹ جازان میں ابو عریش سے 21 کلو میٹر دور 3 لاکھ 28 ہزار 466 مربع میٹر پر قائم کیا جائے گا اس کے علاوہ بکروں کی افزائش کا ایک اور منصوبہ جازان کی صبیا کمشنری میں شمال مشرق میں 4 لاکھ 42 ہزار 672 مربع میٹر پر قابل عمل بنایا جائے گا۔

وزارت زراعت نے بتایا کہ طائف میں گھوڑوں کا ایک ہسپتال 14200 مربع میٹر کے پلاٹ پر قائم کیا جائے گا۔

وزارت نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ چاروں پروجیکٹس کے لیے ٹینڈر جمع کرائیں اور مقررہ تاریخ کی پابندی کریں۔

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت چاہتی ہے کہ سعودی عرب وژن 2030 کے ان منصوبوں کے ذریعے مملکت تحت کھانے پینے کی اشیا میں خودکفیل ہوجائے اور گوشت کی اندرون ملک پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -