جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی آئل کمپنی(آرامکو) نے مملکت میں ماہِ مئی کے لیے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ ماہ اپریل کے مقابلے میں پٹرول کے نرخوں میں پھر اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ماہ مئی 2021 کے لیے پٹرول 91 کی فی لیٹر قیمت دو ریال 8 ہلالہ جبکہ 95 کی 2 ریال 23 ہلالہ ہوگی۔

سعودی عرب میں ڈیزل اور کیروسین آئل کے قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں۔

آرامکو کی جانب سے اعلان کی گئی نئی قیمتیں منگل 11 مئی سے نافذ العمل ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں 91 پٹرول ایک ریال 99 ہلالہ فی لیٹر جبکہ 95 پیٹرول کا نرخ 2 ریال 13 ہلالہ تھا۔ مملکت میں پٹرول کے نرخ ہرماہ کی 10 تاریخ کو تبدیل کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں