پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں نئی پابندیاں عائد، سخت سزاؤں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت داخلہ نے شادی کی تقریبات میں 20 افراد سے زائد کی شرکت ممنوع قرار دے دی جب کہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

سعودی وزارت داخلہ نے پابندیوں کی مخالفت پر سخت سزاوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نے سپر مارکیٹس میں 20 سے زائد افراد کے داخلے پر بھی پابندی کر دی ہے۔ نئی پابندیوں اور بندشوں کے بعد سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ میں یکجہتی کشمیرکی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یکجہتی کشمیر پر آن لائن تقاریب منعقد ہوں گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا وائرس گزشتہ وائرس سے200 فیصد زائد سنگین ہے لہذا احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے پاکستان سمیت20ممالک پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہیں، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی ، امریکا، انڈونیشیا، اٹلی، برازیل، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت ، جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں