تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

سعودی عرب کا انٹرنیشنل پروازوں سے متعلق اہم اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض سے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 جون سے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ریاض ائیرپورٹ اتھارٹی نے سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو 8 جون سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، بین الاقوامی پروازوں سے متعلق یہ فیصلہ با اختیار اعلیٰ حکام کی طرف سے کیا گیا ہے۔

سرکلر میں تمام ایئرلائنز کو پروازوں کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے ریاض سے جانے اور واپسی کے خواہشمند مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے 11 ایئر پورٹس پر داخلی پروازیں 31 مئی سے بحال کر دی گئی تھیں، محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا تھا کہ پروازیں کئی مرحلوں میں بحال ہوں گی، 2 ہفتوں کے دوران ملک کے تمام ایئر پورٹس کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی۔

پہلے مرحلے کے لیے پروازوں کا آغاز ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، قصیم، ابہا، تبوک، جازان، حائل، باحہ اور نجران سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں