تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اعلان

سعودی عرب نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کرنے والے افراد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت تجارت کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ویکسین ‏نہ لگوانے والوں کو تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ‏

سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق یکم اگست 2021 سے ہو گا۔

حکام کے مطابق وہ افراد جو ویکسین کی ایک یا دو خوراک لے چکے ہوں تو ایپ سے ان تصدیق ‏کی جائےگی البتہ عمریاصحت کےمسائل کی وجہ سے ویکسین نہ لینے والے افراد پابندی سے ‏مستثنیٰ ہوں گے۔

وزارت تجارت نے واضح کیا ہے کہ بھیڑ والے تجارتی مراکز کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے تجارتی اداروں کو سیل یا بھاری جرمانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں ‏کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔

حج سے متعلق ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے اور ‏رجسٹریشن کا یہ عمل 13 ذی القعدہ کو رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 60 ہزار عازمین، حج ادا کریں گے۔ خواہش مند افراد کے لیے ‏ویکسینیشن لازمی ہے، اور وہ افراد جن کی صحت بہتر ہو اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں ‏مبتلا نہ ہوں۔

Comments