تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کا مسئلہ حل

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ قانون محنت کے تحت ملازم اگر اپنی کفالت تبدیل کرانا چاہیں اور کسی قسم کی پریشانی پیش آرہی ہو تو وزارت افرادی قوت سے رابطہ کریں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں لیبر قوانین میں تبدیلی کے بعد غیر ملکی ورکرز کے لیے کفالت کی تبدیلی کے مراحل کو آسان کردیا گیا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔ جیسے اگر کوئی ملازم اپنی پرانی نوکری چھوڑ کر دوسری جگہ ملازمت کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے کفیل کو صرف تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔

نئے قانون محنت سے قبل ورکرز کے پاس مذکورہ اختیار نہیں ہوتا تھا۔ اسی ضمن میں ایک تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ گزشتہ 8 برس سے ایک کمپنی میں ڈاکومنٹ کنٹرولر کے طور پرکام کررہا ہوں مگر تنخواہ لیبر کی مل رہی ہے، تو اب میں دوسری جگہ جاب کرنا چاہتا ہوں لیکن ادارہ اجازت نہیں دے رہا۔

محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے وضاحت پیش کی کہ ایسی صورت میں سعودی وزارت افرادی قوت سے رابطہ کیا جائے جہاں وہ معاملے کو دیکھ کر بہتر فیصلہ صادر کریں گے۔

سفری پابندیاں: آج سے براہِ راست سعودی عرب جانا ممکن ہوگیا؟

خیال رہے کہ جوازات اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر زیادہ تر غیرملکی ملازمین اپنے مسائل لے کر آتے ہیں، آج کل تارکین وطن پروازوں سے متعلق پوچھ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -