جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کورونا ویکسین کب لگوائی جا سکتی ہے؟ سعودی وزارت صحت کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب کورونا سے صحت یاب ہونے کے 10 دن بعد ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا مریض کیلئے صحت یابی کے 10 دن بعد ویکسین لینا انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین کی دو خوارکیں لی جائیں تاہم وائرس لاحق ہونے پر ایک خوراک کافی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا وائرس لاحق ہونے کے بعد ویکسین لینے کے لیے 8 ماہ کا وقفہ دیا جاتا تھا۔

وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوالیں تاکہ وبا سے انتہائی محفوظ ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی آمیزش سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی تشویش کو مسترد ‏کرتے ہوئے ویکسینز کے ملاپ کو محفوظ قرار دیا ہے۔

رواں ماہ ایک بیان میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ مملکت میں منظور شدہ ‏ویکسین کی آمیزش کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ عالمی ادارہ صحت کی ویکسین کی آمیزش سے متعلق ‏مؤقف درست نہیں، بین الاقوامی تحقیق اور مختص سائنسی کمیٹیوں کی بنیاد پر ہم باور کراتے ہیں ‏کہ سعودی عرب میں ہمارے پاس منظور شدہ ویکسینز کی آمیزش محفوظ ہے یہ اقدام عالمی ادارہ ‏صحت اور کئی ملکوں میں منظور شدہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں