تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب، کرونا مریضوں کے علاج کے لیے نئی دوا کی منظوری

ریاض: سعودی وزارت صحت نے  کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیےڈیکسا میتھاسون کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزات صحت نے ڈیکسا میتھاسون کو کرونا کے علاج کے لیے مقرر ادویہ میں شامل کرلیا، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون دوا کا تعلق ’پوٹیزون‘ کی ادویہ سے ہے۔

سعودی عرب نے اپنے اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا کے مریضوں کو یہ دوا استعمال کرانا شروع کی ہے، یہ دوا ان مریضوں کو بھی دی جارہی ہے جو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعلی کا کہنا ہے کہ میڈیکل جائزے میں یہ دوا موثر بتائی گئی ہے جس کے بعد نتائج عالمی رائے عامہ کے لیے بھی جاری ہوئے ہیں۔

بڑی پیشرفت: کرونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا دریافت

طبی محققین کا کہنا ہے کہ اس دوا کی بدولت آئی سی یو میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی اموات میں کمی واقع ہورہی ہے، کرونا کے ایسے مریض بھی اس دوا سے صحت یاب ہورہے ہیں جو 35 فیصد تک وینٹی لیٹر کے محتاج تھے۔

وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ ماہرین کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے دواؤں کے انتخاب کے سلسلے میں تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے سائنسدانوں نے اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسا میتھاسون کو کرونا وائرس کے علاج میں انتہائی موثر قرار دیا تھا۔ برطانوی سائنسدان پروفیسر پیٹر ہاربے کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کرونا میں اموات کو کم کر کے دکھایا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔

Comments

- Advertisement -