بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں مصنوعی سیاروں کی مدد سے بینک لوٹنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی خفیہ اداروں نے سیاروں کی مدد سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے آٹھ لاکھ پچاس ہزار ریال برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ جدید تکنیکی وسائل خصوصاً مصنوعی سیاروں کی مدد سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان تربیت یافتہ تھے اور انہوں نے واردات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات سے قبل 3 مرتبہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا وہ واردات کے لئے راستوں کا انتخاب اور تقسیم کار کر چکے تھے۔

- Advertisement -

پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ بینک لوٹنے والوں میں سے ایک جائے وقوعہ پر صفائی کارکن کے بھیس میں موجود تھا اس کے پاس پستول تھا۔

کمپنی کے ایک اہلکار نے بینک کے سرمایہ کی منتقلی سے متعلق تمام معلومات فراہم کر رکھی تھیں۔ کس وقت گاڑی سامان لیکر نکلے گی، کتنی رقم ہوگی اور کہاں کہاں سے گزرے گی۔

جیسے ہی متعلقہ اہلکاروں نے اے ٹی ایم میں رقم رکھنا شروع کی جائے وقوعہ پر صفائی کارکن کے بھیس میں موجود حملہ آور نے پستول نکال کر ہوائی فائر کیا اور اہلکاروں کو ڈرا دھمکا کر رقم کا بیگ چھین لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچا اور ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے اور آگے چل کر دونوں ایک نجی کار میں سوار ہو گئے جو پہلے ہی سے ان کے انتظار میں کھڑی ہوئی تھی۔

پبلک پراسیکیورٹر نے بتایا کہ ایک ملزم پڑوسی ملک فرار ہوگیا تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے ماہرانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا، واردات میں شامل تینوں ملزمان گرفتار ہیں اور تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان قبضے سے آٹھ لاکھ پچاس ہزار ریال برآمد کر لئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں