ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں 140 شہری اور غیرملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں اینٹی کرپشن اتھارٹی نے بدعنوانی، رشوت خوری اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر 140 سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو تحقیقاتی ریمانڈ پر گرفتار کرلیا، جبکہ بعض کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی ’نزاہہ‘ نے گزشتہ ماہ مختلف وزارتوں سے منسلک 358 اہلکاروں کو شک کی بنیاد پر تحقیقاتی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لیا جن بدعنوانی کے الزامات تھے۔

گرفتار کئے گئے مشکوک افراد کا تعلق وزارت داخلہ، دفاع، انصاف، تعلیم، بلدیات وہاوسنگ، پانی و زراعت کے علاوہ کنگ فہد کاز وے اتھارٹی سے تھا۔

اتھارٹی کے مطابق جن افراد کے خلاف تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں انہیں کرمنل کورٹ میں پیش کرنے کے لیے کیس فائل کردیا گیا ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے حج ضوابط اور ’مکہ پرمٹ‘ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزا کا اعلان کردیا ہے۔ جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور مملکت کے لیے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے ایسے افراد جو حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے کی کوشش کریں گے، ان پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

مکہ پرمٹ کے بغیر کسی بھی غیرملکی کو یکم ذوالقعدہ بمطابق 29 اپریل سے 14 ذوالحجہ تک کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پرآنے والے غیرملکی مکہ مکرمہ یا مشاعرمقدسہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کو بھی 20 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

کوئی بھی ایسا شخص جس نے اپنے نام پر بیرون ملک سے ایک یا متعدد وزٹ ویزے (تمام اقسام) کے جاری کرائے ہوں اور وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکی ممنوعہ مدت (یکم ذوالقعہ) میں مکہ مکرمہ داخل ہوں اور حج ادا کرنے کی کوشش کریں اس صورت میں وزٹ ویزا جاری کرنے والے پرایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

وہ افراد جو وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کریں۔ ایسے افراد جو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں غیرحاجی کو(حج سیزن میں) قیام کی سہولت فراہم کریں ان پر بھی یہی سزائیں لاگو ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں