تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں نامناسب لباس پر درجنوں مرد و خواتین گرفتار

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے مختلف شہروں میں پولیس نے عوامی مقامات پر غیر مہذب اور نامناسب لباس پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نامناسب لباس پہن کر گھومنے والے درجنوں مرد وخواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التوحیری کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر نامناسب لباس زیب تن کیے 120 مرد و خواتین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جب کہ خواتین کی جانب سے ہراسانی اور بدتمیزی کی شکایات پر 80 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کی شکایات پر غیر مہذب اور سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایک موثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے تمام بڑے شہروں میں سماجی تہذیب کے تحفظ کے لیے بنائی گئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور شکایت کی صورت میں گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -