تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب قیمتی گاڑی میں بھیک مانگنے والا غیرملکی جوڑا گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے انسداد گداگری منصوبے کے تحت غیر ملکی بھکاری جوڑے کو گرفتار کرلیا جو قیمتی گاڑی میں بیٹھ کر بھیک مانگتا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کئی برسوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں زیادہ تر غیر ملکی افراد پکڑے گئے ہیں جو خلیجی ریاستوں میں پہنچ کر گداگری شروع کردیتے ہیں۔

سعودی پولیس نے اسی کریک ڈاؤن کے تحت قصیم ریجن سے ایک ماڈرن بھکاری جوڑے کو گرفتار کیا ہے جو گاڑی میں بیٹھ کر لوگوں کو بے وقوف بناکر بھیک مانگتے تھے۔

پولیس کو ملزم جوڑے کے طریقہ واردات کی وڈیو فوٹیج بھی موصول ہوئی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی۔

ملزمان علاقے کی اہم شاہراہوں پرجاتے جہاں وہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کا تاثر دیتے جس کےلیے عورت گاڑی کو دھکا لگانے کا تاثر دیتی جب راہ گیر ان کو دیکھتے تو رک کر معاملہ دریافت کرتے جس پر گداگر انہیں بتاتے کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا جبکہ جیب میں اتنی رقم بھی نہیں کہ پیٹرول بھروایا جاسکےـ

راہ گیر ان سے متاثر ہو کر انہیں رقم ادا کرتے جس کے بعد وہ دوسری شاہراہ پر منتقل ہو جاتے جہاں وہی ڈرامہ شروع کردیتےـ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق یمن سے ہے جنہیں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -