تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب، کرونا ٹیسٹ رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار

ریاض: سعودی عرب کے شہر نجران میں پولیس نے کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نجران ریجن کے پولیس ترجمان عبداللہ العشوی کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 2 افراد جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت تھا انہوں نے رشوت دیکر اپنا ٹیسٹ منفی کروالیا ہے۔

پولیس نے تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ انہوں نے ایک سعودی شہری کے ساتھ مل کر منفی کرونا ٹیسٹ رپورٹ تیار کرائی تھی جس کے عوض انہوں نے رشوت بھی دی تھی۔

ریجنل پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں جعلی رپورٹ بنانے میں معاونت کرنے والے سعودی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں یمنی شہریوں اور جعلی رپورٹ بنانے میں ملوث سعودی شہری کے خلاف جعل سازی کا کیس دائر کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کو پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -