سعودی عرب نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے مملکت کے لیے نیا قومی ترانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئےآسکر ونر موسیقار کی خدمات لی جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے لیجنڈری آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہنس زیمر سے ملک کے لیے نیا قومی ترانہ بنانے کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے، سعود عرب کے ایک سینئر حکام نے بتایا کہ ہنس نیشنل اینتھیم کا نیا ورژن بنانے کے لیے کام کریں گے۔
سعودی حکام مملکت کو جدید سے جدید بنانے کے درپے ہیں، اسی کے پیشے نظر اب سعودی عرب کے لیے نیا قومی ترانہ بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق عالمی سطح پر اپنی امیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے سعودی حکام نے نیا قومی ترانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہنس زیمر 1995 میں فلم لائن کنگ اور 2022 میں فلم ڈیون کے لیے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے دوسری کلاسک موویز جیسے گلیڈی ایٹر، رین مین اور دی ڈارک نائٹ ٹریلوجی آف بیٹمین جیسے فلموں کی بھی موسیقی دی ہے۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الالشیخ نے یہ خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنی اور ہنس کی تصور بھی لگائی۔
انھوں نے لکھا کہ میں نے مستقبل کے پروجیکٹ کے حوالے سے کافی باتیں کیں، ہم نے سعودی عرب کے قومی ترانے کو مختلف آلات کے ساتھ دوبارہ سے مرتب کرنے کے حوالے سے بھی کافی باتیں کیں۔