تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب سب سے آگے!

ریاض: خانہ جنگی کا شکار یمن کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے یمن کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت نے گزشتہ برسوں کے دوران 18 ارب ڈالر سے زیادہ سے یمن کی مدد کی ہے، سعودی عرب نے صرف سال رواں کے دوران 848 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد یمن کو دی۔

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ‘سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے انسانی امور یمن اجلاس’ میں مذکورہ اعدادوشمار جاری کیے۔

اجلاس میں بیرون ممالک کی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اپنے بیان میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یمنی عوام گزشتہ برسوں کے دوران غیرمعمولی انسانی بحرانوں کا شکار ہوئے، ملک میں خانہ جنگی کی وجہ سے انسانی بحران شدید ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک یمن کی مدد کررہے ہیں لیکن اب بھی بڑے چیلنجز ہیں، انسانی تنظیموں کو ان کی مدد کے سلسلے میں رکاوٹیں بھی پیش آرہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -