تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

سعودی عرب سے پریشان کن خبر!

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کووڈ 19 کے 5 ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 499 مریضوں نے وبا کو شکست دی جبکہ اسی دورانیے میں 2 مریضوں کی اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

سعودی محکمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے 218 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 545 ہوگئی ہے۔

جبکہ کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 5 لاکھ 52 ہزار 57 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت میں مہلک وائرس سے اب تک 8 ہزار 899 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -